پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر متعلق فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کا 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اقدام مسترد کر چکے ہیں۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا اسلام آباد میں پریس کرتے ہوئے کہنا تھا مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازع علاقہ ہے لہذا بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے متنازع علاقے کے تعین کا کوئی حق نہیں ہے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتا ہے۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اس حوالے سے پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کا جلد اجلاس بلائے گا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں