
بھارتی سپریم کورٹ 5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھ تے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ برقرا رکھ دیا
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندرا چد ںے فیصلہ سناتے ہوئے کہا بھارت کو تسلیم کرنے کے بعد جموں و کشمیر کوئی اندرونی خود مختاری نہیں رکھتا
فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 370 کا اطلاق عارضی تھا، آئین کے آرٹیکل ایک اور 370 کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ ہیں، آرٹیکل 370 جموں کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ 5 ستمبرکو محفوظ کیا تھا۔
درخواستوں میں بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت بحال کرنےکا مطالبہ کیا گیا تھا۔
بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائے چندراچدکی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کی، 20 سے زیادہ درخواستوں کی سماعت کےبعد فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
