ہمارا مقابلہ بے روزگاری، مہنگائی اور غربت سے ہے،بلاول

کوہاٹ:ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم صرف عوام کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں کیونکہ ہمارے قائد نے سکھایا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا کہ سیاستدانوں کے الیکشن لڑنے کے مقاصد ذاتی ہیں، الیکشن میں کوئی کھلاڑی اور نہ کوئی اور ہمارا مقابلہ کر سکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ  ہم روایتی تقسیم کی سیاست کو دفن کرکے خدمت کی سیاست کا آغاز کریں گے، سیاستدانوں سے نہیں، بے روزگاری، مہنگائی اور غربت سے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کو بتانا پڑے گا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قتل میں کون ملوث تھا، بھٹو کے عدالتی قتل کے سہولت کار کون تھے، جنرل ضیا سے لیکر، ججز، وکیلوں اور سیاستدانوں سمیت جو بھی سہولت کار تھے وہ اس ملک کے مجرم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں