رتوڈیرو: تعلیم دشمنوں نے طالبہ کا سال بھر کا سرمایہ جلادیا

سندھ کے ضلعہ لاڑکانہ کے قریب تعلیم دشمن عناصر نے بچی اور باب کی محنت ہی جلادی

رتوڈیرو(رپورٹ: شہزاد رضا عباسی)  پابندیوں کے سماج میں خود بائیک رایڈ کر کے دو چھوٹی بہنوں کو لیکر اسکول پہنچنا اور پر انہیں واپس لیجانا زینب ولد اوشاق کا روز کا معمول ہوتا ہے۔

بچھپن میں ہی باپ کے ساتھ دینے والی معصوم زینب سرداری سماج میں وڈیروں کے آنکھ میں کانٹے کی طرح رہتی ہے۔

باپ کے ساتھ دن رات محنت کرکے چاول کی فصل اگائی جس بھی نامعلوم عناصر نے رات کے اندھیرے میں جلادیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں معصوم زیبب کا کہنا ہے کہ انکا تعلیم حاصل کرنا اور بائیک رائیڈ کرنا علاقے کے وڈیروں کو اچھا نہیں لتا۔

تعلیم حاصل کرنے سے منع بھی کیا گیا، ہمارا اور کوئی قصور نہیں، بیگناہ ہماری محنت اور سال بھر کا سرمایہ جلایا گیا ہے۔

اوشاق زنگیجو اور زینب زنگیجو نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں