غزہ میں فوری جنگ بندی عالمی برادری کی ترجیح نہیں،سعودی عرب

امریکا میں ہمارے شراکت دار اس مسئلے کے حل کیلئے مزید کام کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید کچھ کرسکتے ہیں۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزرائے خارجہ کے ایک گروپ نے کہا کہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر روکنی چاہیے۔

عرب میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے دوراں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ غزہ میں جنگ جاری جنگ کو فی الفور ختم کرنا انتہائی ضروری ہے

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی ختم نہ ہونے کی ایک اہم وجہ بین الاقوامی برادری کی بنیادی ترجیح کا نہ ہونا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہمارے شراکت دار اس مسئلے کے حل کیلئے مزید کام کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید کچھ کرسکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں