
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ آڈیولیکس کیس کا 5 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا
عدالت نے آڈیوکو سوشل میڈیا پرلیک کرنے والے کی شناخت کیلئے آئی ایس آئی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی لاء پیمرا اور ڈی جی لاء پی ٹی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
حکم نامے کے مطابق آڈیو لیکس کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔