کراچی:عائشہ منزل کے قریب رہائشی فلیٹ بھی آگ کی لپیٹ میں،3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگ گئی

تیزی سے پھیلنے والی آگ 7 منزلہ رہائشی عمارت کو بھی لپٹ میں لے لیا

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق  آگ بیڈ میٹریس کی دکان میں لگی،  آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو بھی طلب کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہےکہ دکانوں کے اوپر فلیٹس بنے ہوئے ہیں، عمارت سے لوگوں کو نکالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 فائر ٹینڈرز، 2 اسنارکل اور  ایک باؤزر مو قع پر موجود ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے ایک شخص کو جھلسی ہوئی حالت میں نکالا گیا ہے، آگ  سے جھلسنے والا دوسرا  زخمی برنس  وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ دکاندار کے مطابق دکان میں سلنڈر لیک ہوا اس میں آگ لگ گئی اور وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں