جسٹس اعجاز کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کے لیے درخواست دائر کردی

اپنے خلاف دائر شکایت کے معاملے پر جسٹس مظاہر اکبر نے میاں داود ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی

درخواست میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ جسٹس اعجاز کو جسٹس مظاہرکے خلاف شکایت سننے والی کونسل سے الگ ہوناچاہیے

درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس اعجاز کی جگہ دوسرے سینئرجج کو سپریم جوڈیشل کونسل کاحصہ بنایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں