
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔
کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی۔
کلائیو اسٹیفورڈ نے کہا کہ بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سےجنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹرعافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی، ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد بھی کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی
فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عافیہ کی حالت پہلے سے خراب نظر آرہی تھی۔
