
کراچی: سندھ بھر میں ثقافتی دن منایا جا رہا ہے،اس حوالے سے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کراچی میں ٹک ٹاکر اقصیٰ کینجھر، ماروی سومرو، ہیوی بائیکرز تارا، میر محمود سرھانی و دیگر کی جانب سے سی ویو پر ریلی نکالی گئی۔
سندھ ثقافتی لباس پہنے شرکا کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے دن منایا جاتا ہے اور اسی سلسلی میں ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
ثقافتی تقریب کی مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے سامنے ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ٹوپی اور اجرک ہزاروں سال پرانی ثقافت ہے ہم ہر سال مناتے رہیں گے۔
