گوہر خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

فوٹو بشکریہ گوگل

تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ  عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔

گوہر خان نے چیئرمین منتخب ہونے پر کہا کہ عمران خان ایک جدوجہد کی وجہ سے جیل میں ہیں گوہر خان کا کہنا تھا کہ میرا پینل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کامنتخب کردہ پینل تھا، ہماری آدھی سے زیادہ لیڈر شپ جیلوں میں ہے،پی ٹی آئی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں