
عمرکوٹ: عمرکوٹ سے کراچی ٹوئر پر جانے والی طلبہ سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 27 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔
مھران ھاسٹل اور بابا فرید ھاسٹل کے طلبہ ٹوئرپر عمرکوٹ سے کراچی جا رہے تھے کہ اچانک بس الٹ گئی۔
حادثے میں 27 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں حیدرآباد ریفر کیا گیا ہے۔
