غریب خاندانوں کو ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے،بلاول

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بننے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ملک میں بجلی بحران کے سدباب کے لیے ضلعی سطح پر گرین انرجی پارکس بنائے گی، اور غریب خاندانوں کو ماہانہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے۔

پی پی پی چیئرمین نے لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان کے سالانہ جنرل اجلاس میں صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور میئرز سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے مقامی حل پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے میاں صاحب تیسری بار وزیراعظم بنے تو لوڈشیڈنگ ختم کی، سوچتا ہوں کون سا پاکستان ہے، جہاں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن میں جیتنے کے بعد ان کی حکومت بجلی بحران کے حل کے لیے پبلک پارٹنرشپ موڈ کے تحت گرین انرجی پارکس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی۔ مقامی سطح پر بجلی پیدا کریں گے اور مقامی آبادی کو سبسڈائیزڈ نرخ پر وہ بجلی فراہم کریں گے۔

پی پی پی چیئرمین نے بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح کے نمائندے قرار دیا اور زور دیا کہ وفاقی خواہ صوبائی حکومتوں کو سالانہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں بلدیاتی اداروں کے نمائںدوں سے بھی مشاورت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مِل جل کر کام کرنے سے عوام کو درپیش بہت ساری مشکلاتوں کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملے کو پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا چیلینج قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس حوالے سے مزید مشکلات سے سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اچانک بہت بڑا سیلاب آگیا، جبکہ اس سے پہلے ملک کے مختلف علاقے قحط سالی کا شکار تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں