نئی حلقہ بندیوں کے تحت قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئیں

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے.

صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 اور اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستیں ہوں گی جبکہ 266 جنرل نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہو گا۔

خواتین کی 60 مخصوص نشستیں میں سے پنجاب میں خواتین کیلئے 32، سندھ میں 14، خیبر پختونخوا میں 10 اور بلوچستان میں 4 نشستیں ہوں گی۔ قومی اسمبلی کے اراکین کی مجموعی تعداد 342 سے 6 نشستیں کم ہو کر 336 ہو جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں