پاکستانی کرکٹرز سے پیسے لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق کرکٹر صہیب مقصود سے مبینہ طور پر رقم لینے کا واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا اسٹاپ پر پیش آیا

کیریا اسٹاپ پر 2 پولیس موبائل متعین تھیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی تصاویر کرکٹر صہیب مقصود کو بھجوائی گئی ہیں۔

حیدر رضا کا کہنا ہے کہ رقم لینے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سکرنڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ہیڈمحرر کو معطل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے

سندھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ عامر یامین اور صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی داستان بیان کی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں