
کراچی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے اور دکانیں جل گئیں
جناح اسپتال کے حکام کے مطابق 7 میتوں کو جناح اسپتال جب کہ ایک سول اور ایک کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ حادثات جناح اسپتال کابتانا ہے کہ جاں بحق اورزخمی ہونے والے تمام مرد ہی ہیں جن کی عمریں 22 سے 43 سال تک ہیں
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صبح 6 بجے لگنے والی آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیلی جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں
کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں بھرنےکے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا
