ن لیگ سے ناراض نہیں اور نہ انہیں لاڈلا کہہ رہے ہیں، خورشید شاہ

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا  ہے کہ ہم  ن لیگ سے بالکل ناراض نہیں اور نہ ہی انہیں لاڈلا کہہ رہے ہیں

خورشید شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا’ن لیگ والے یہ جو خود کو لاڈلہ ظاہر کررہے ہیں جبکہ ہم نہیں کہہ رہے کہ یہ لاڈلے ہیں  لیکن یہ خودایسا شو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خورشید  شاہ نے کہا کہ اگر ہم لاڈلے بنتے تو  بے نظیر شہید نہ ہوتیں، ذولفقار علی بھٹو  پھانسی  نہ چڑھتے، ہم  نے گولیاں اور کوڑے کھائے ہیں ، خدا ہمیں  اس وقت سے پناہ دے جب ہم کسی کے لاڈلے بنیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں