
اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے
احتساب عدالت نے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔
احتساب عدالت نے نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا ہے
توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں
