
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ افغانستان افغانوں کا ہے، بالآخر انہیں جانا تھا، افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے، اس معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تجویز دی ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے۔
افغانستان نے اپنے علماء سے فتویٰ لیا کہ پاکستان میں مسلح کارروائی کو جہاد قرار نہیں دیا جاسکتا، امن ہمیشہ انصاف کے ساتھ آتا ہے، ناانصافیاں ہوں تو امن نہیں ہوسکتا
