افغان مہاجرین واپس افغانستان جائیں  تو وہاں ہے کیا؟ آصف زرداری

گھوٹکی: سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف اس لیئے نہیں ہٹایا کہ ہمیں پاور ملے مگر ہمارا مقصد ہے کہ ملک کو ترقی کرائیں۔

شمولیتی جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ فلسطین کیلئے درد بہت ہے مگر ہم کچھ نہیں کر سکتے، یہ دل کا کام نے ہیں ہاتھ سے بھی مدد کرنی چاہیئے

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی نوکری کی ہے، اللہ پاک قبول کری، ہماری سوچ اچھی ہے ہم سمندر سے بھی کما سکتے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، ہم چاہتے ہیں کو وہ ہاپس جائیں، مگر وہ واپس جائیں تو جائیں کہاں، وہاں ہے کیا؟

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دور میں مارشل لا لگانا آسان نہیں، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے،ہمارے سامنے کھڑے ہونے والوں کو کہتا ہوں کے آئیں ہمارا مقابلہ کریں۔روھڑی کینال جلد بنے گا، پانی بچے گا تو پانے ملے گا۔

گھوٹکی کی اہم شخصیات علی گوہر خان مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی ہے ان کی ہی دعوت پر آصف علی زرداری علی گڑھ گئے تھے جہاں سابق صدر نے جسلے سے خطاب کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں