وادی تیراہ میں آپریشن، لیفٹننٹ کرنل سمیت چار جوان شہید،3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: خیبرپختونخواہ کے ضلع وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت چار فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چھ نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر وادی تیراہ میں آپریشن کیا

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں قیادت کرنے والے 43 سالہ لیفٹننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے جام شہادت نوش کیا۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک خوش دل خان، رفیق خان، لانس نائیک عبد القادر نے بھی جام شہادت نوش کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں