سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا ری اوپن اتائی ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آرز کرانے کا اعلان

ایڈووکیٹ غزالہ حسین پنھور اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمنان ابڑو

کراچی: ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کیوری عبدالرزاق شیخ نے کلک بریکنگ 24 کو بتایا کہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل محرابپور کی رہائشی خاتون ایڈووکیٹ سندھ ہائیکورٹ و سماجی رہنما غزالہ حسین پنہورنے جن اتائی ڈاکٹرز کی نشاندھی کی تھی ان کے خلاف ایکشن لیا گیا تھا اور ان کے کلینکس بھی سیل کردیئے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کیوری عبدالرزاق شیخ نے اتائی ڈاکٹرز کے کلینکس دوبارہ کھلنے کی تصدیق کرتے ہوئے تبایا کہ ایک ماہ کے اندر ان تمام ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آرز لانچ کی جائیں گیں جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کیوری سید ذیشان کا کہنا تھا کہ خاتون درخواستگذار غزالہ حسین کی شکایت کا ازالہ کیا گیا ہے، دوبارہ کھلنے والی کلینکس کے خلاف ایک بار پھر کارروائی عمل میں لائی جائی گی اور خلاف قانون کام کرنے والے اتائی داکٹرز کے خلاف ایف آئی آرز بھی دائر کرائی جائیں گیں

خاتون ایڈووکیٹ ہائیکورٹ غزالہ حسین کے ڈپٹی ڈائریکٹر منان ابڑو پر الزامات

واضح رہے کہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل محرابپور کی رہائشی خاتون ایڈووکیٹ سندھ ہائیکورٹ و سماجی رہنما غزالہ حسین پنہور نے محکمہ صحت سندھ میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی نہ ہونے اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران کی مبینا رشوت وصولی متعلق تحریری شکایت درج کرائی تھی

خاتون ایڈووکیٹ ہائیکورٹ غزالہ حسین پنہورنے الزام عائد کیا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر منان ابڑو کارروائی کرنے کے بجائے اتائیوں سے رشوت وصول کر کے کوئی کارروائی نہیں کرتے شکایت کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔

خاتوں ایڈووکیٹ نے درخواست پر محکمہ صحت کی جانب سے گذشتہ ماہ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو کارروائی کے لیے خط لکھا گیا اور 7روز میں رپورٹ طلب کی گئی۔

خاتون وکیل اور ڈائریکٹر سندھ ہلتھ کیئر کمیشن کی بابت چیت

خاتون وکیل کی شیئر کردہ آڈیو کال میں سناجاسکتا ہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائیکٹر خاتون کو کہہ رہے ہیں کہ بار بار مجھے فون یا میسیج نہ کریں، آپ کا پرسنل معاملہ ہے تو ہم اس پر کچھ نہیں کرسکتے، جس پر خاتون نے جواب دیا کہ آپ عوام کے نمائندے ہیں آپ سے نہیں پوچھیں تو کس سے شکایت کریں۔

ڈائریکٹر اینٹی کیوری سید ذیشان نے آڈیو کال کے متعلق بتایا کہ یہ جو آڈیو کال مکمل شیئر کی گئی ہے، ہمارے دروازے  ہر کسی کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔

اتائی ڈاکٹرز خاتون وکیل کی جان کے دشمن بن گئے

خاتون وکیل غزالہ حسین پنھور نے کلک بریکنگ 24 ڈجیٹل مییڈیا گروپ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جس سماج میں کوئی شکایت نہیں کرتا وہیں پر میں ڈٹ کر کھڑی ہوں، افسران کے نظرانداز کرنے سے میری جان کو خطرہ بڑھ گیا ہے، اتائی ڈاکٹرز جان کے دشمن بن گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خاتون وکیل غزالہ حسین پنھور کا کہنا تھا کہ میرا کسی سے پرسنل معاملہ نہیں، میرا مطالبہ صاف ہے کہ اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں