
راولپنڈی: سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔
میڈیا کےمطابق اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ۔
جیل حکام نے شاہ محمود کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جس پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرچکی ہے۔
