سائیٹ لمٹڈ میں اچھاڑ پچھاڑ،ڈائریکٹر فنانس مالدار پوسٹ پر برقرار

کراچی: نگراں صوبائی وزیر صنعت یونس داگا کی ہدایات پر ایم ڈی سائیٹ غضنفر قادری نے سائیٹ لمٹییڈ بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے کیئے گئے مگر بااثر ڈائریکٹر فنانس خورشید احمد ڈہراج کو اسی عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ سائٹ لاڑکانہ مراد جتوئی اسٹیٹ انجینئر سائٹ نوابشاہ اور ٹنڈو آدم، محمود حسین کو واٹر سپلائی سائٹ کراچی کا انچارج اسسٹنٹ انجینئر، عبدالکریم ملانہ کو سکھر سائٹ سے ہٹا کر کرکے اسسٹنٹ انجینئر (ڈرائینگ برانچ) تعینات کیا گیا۔

عقلدار جتوئی کو انچارج سائٹ کوٹری تعینات کیا گیا، عارف احمد زیدی کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن برانچ سائٹ لمیٹڈ، عبدالمجید سولنگی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حیدر آباد لاڑکانہ سکھر اور اسٹیبلشمنٹ سائٹ لمیٹڈ عبدالسمیع سولنگی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نوری آباد کوٹر۔ٹنڈوآدم اور نوابشاہ تعینات کیا گیا۔ منیب شاہد آفس سپرنٹنڈنٹ سائٹ حیدرآباد اور کوٹری تعینات بجکہ عمران سولنگی آفس سپرنٹنڈنٹ سائٹ کراچی لگایا گیا۔

روشن کناسرو آفس سپرنٹنڈنٹ سکھر، امتیاز سولنگی آفس سپرنٹنڈنٹ سپر ہائی وے فیز 2 تعینات جبکہ دیگر افسران کے بھی تبادلے اور تقرری کی گئی لیکن ڈائریکٹر فنانس خورشید احمد ڈہراج سائٹ لمیٹڈ میں اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق فنانس ڈائریکٹر خورشید احمد ڈہراج کو بااثر ہونے کی وجہ سے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں