مہلت ختم،غیرقانونی مقیم چار افغانی گرفتار، کیمپوں میں منتقلی شروع

چمن: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت آج ختم ہوچکی ہے۔

کنٹرول روکے مطابق افغان مہاجر خاندانوں کو رجسٹریشن کے بعد کیمپ منتقل کیا جارہا ہے اور کیمپ میں اب تک 5ہزار افغان مہاجر پہنچ چکے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے درجن بھر غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر سے افغان مہاجرین کی غیرمعمولی تعداد چمن پہنچ گئی ہے.

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران گرفتار 4 افغان شہریوں کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

مہلت ختم ہونے سے پہلے غیرقانونی مقیم افراد کیلئے مساجد سے اعلانات بھی کیے گئے تھے اور میڈیا میں کاؤنٹ ڈاؤن بھی چلایا گیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں