اسرائیل کی جانب سے غزہ کا القدس اسپتال فوری خالی کرنے کی دھمکی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  چند روز قبل صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہیداور 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے

صیہونی افواج  نے غزہ کا دوسرا بڑا القدس اسپتال فوری خالی کرنے کی دھمکی دی ہے

غزہ کے القدس اسپتال میں 14 ہزار افراد موجود ہیں، بچوں اور عورتوں سے کوریڈور بھی بھرے ہوئے ہیں

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے دوسرے بڑے القدس اسپتال کو نشانہ بنائےجانے کا خطرہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال کے اطراف میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے باعث بارود اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کا دم گھٹنے لگا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں