
پوپ فرانسس نے اسرائیل غزہ تنازع ختم کرنے کے لیے انسانیت کا واسطہ دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ویٹی کن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ تھا کہ جنگ ہمیشہ شکست ہوتی ہے، انسانیت کے واسطے جنگ بندی کی جائے۔
پوپ فرانسس کا کا کہنا تھا کہ کمزوروں کو برباد کرنا اور بھائی چارے کوخراب کرنا سنگین گناہ ہے۔
سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
غذا میں کا کم کرنے والے ہزاروں مزدور بھی لاپتا ہیں۔
