
غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف استنبول اور لندن سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں بڑے مظاہرے کیے گئے
لوگوں کی بڑی تعداد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئی اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔
استنبول میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ترک صدر رجب طیب اردوان نے کی
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یوکرین میں مرنے والوں کے لیے آنسو بہاتے ہیں، لیکن آپ غزہ کے بچوں کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟
لندن میں بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں مظلوم فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد شریک ہوئے
انڈونیشیا میں بھی فلسطینی پرچم تھامے ہزاروں شرکاء نے غزہ پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی
امریکا کے شہربوسٹن میں طلبا نے مظاہرہ کیا جس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
