اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے عرب گروپ کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں  اردن کی جانب سے  22 عرب ممالک کی نمائندگی

غزہ کی صورتحال سے متعلق پیش کی گئی قرارداد منظور کی گئی جس میں 195 ارکان کی اسمبلی میں سے فرانس سمیت 120  ارکان نے حمایت کی

اسرائیل، امریکا اور آسٹریا سمیت 14 اراکین نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ جرمنی، اٹلی اور برطانیہ سمیت 45 ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیل فلسطین جنگ کے بعد  اس معاملے پر اقوام متحدہ کا یہ پہلا ردعمل ہے۔

اقوام متحدہ میں منظورہونے والی قرارداد میں حماس کا ذکر شامل نہیں تھا جس پر اسرائیل بھڑک اٹھا اور اقوام متحدہ کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے اپنی دھمکیوں کو دوہرا دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں