
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نگران وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کریں گے، غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، مختلف شہروں میں سینٹرز بنائے گئے جہاں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کس گاوں اور کس شہر میں ہیں، کوئی بھی غیرقانونی مقیم افراد کو پناہ دے گا سختی سے نمٹیں گے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا ویزا لے کر پاکستان آئیں ہم مہمان نوازی کریں گے ہم مہمان نواز ہیں۔
