
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس میں نے نہیں بھجوایا تھا، ریفرنس وزیراعظم آفس سے آیا تھا، سابق وزیراعظم نے کہہ دیا تھا کہ وہ ریفرنس دینا ہی نہیں چاہتے تھے۔
نجی ٹی یو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھاکہ ایوان صدرمیں نہ ہوتا اورپی ٹی آئی دورکا وزیرہوتا توجیل میں ہوتا، اس وقت ملک کو جوڑنا ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت چل رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ 27 سال سے ہوں، وہ بطور دوست اور ہمدرد مجھ پر نظررکھتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس سے متعلق عارف علوی کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شفاف انداز میں بینچزبنارہے ہیں، ان کے خلاف ریفرنس سے میرا کوئی تعلق نہیں
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ قابل احترام شخصیت ہیں اور وہ انصاف کریں گے، لوگوں کوعدالتوں پربھروسہ ہے
