عالمی برادری اسرائیلی افواج کے فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے،آرمی چیف

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہے اس کی آزادی کی جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی اور فلسطینیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور اندھا دھند ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہری آبادی، تعلیمی و امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف صریح جرائم ہیں،غزہ میں تشدد کی تازہ لہر جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے،

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں