نواز شریف کو رلیف مل گیا، العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کردی

نگران پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سزا معطلی کی منظوری دی، وزیر اطلاعات عامر  میر  نے نواز شریف کی سزا معطلی کی تصدیق کی

 سزا معطلی کی درخواست نواز شریف کی جانب سے دی گئی تھی۔

عامر میر کے مطابق نگران کابینہ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کی سزا معطل کی۔

انہوں نے بتایا کہ کرمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہےکہ کیس کا حتمی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں