
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے متاثرہ ہونے والے افراد میں 70 فیصد بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے فلسطینی شہدا میں 1756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں
اسرائیلی بمباری سے 13 ہزار 651 فلسطینی زخمی ہیں جبکہ غزہ میں فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجےمیں بےگھر افراد کی تعداد 14 لاکھ سےبڑھ گئی ہے، غزہ میں بےگھر افراد کی نصف تعداد نے217 عارضی پناہ گاہوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔
