
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔
وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں
انہوں نے کہا کہ جن الیکشنز پر سیاسی جماعتوں، الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کا اتفاق نہیں تو وہ کیسے ہو سکتے ہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہا کہ متنازع طریقے سے الیکشن کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن الیکشن اپنے مقرر وقت پر ہی ہونگے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے سیلیکٹ نہیں ہوئے۔
