
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی پر کہنا ہے کہ آج ان کی زندگی کا سب سے بڑا دن ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا ‘میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نا آئے ہوں۔
https://x.com/MaryamNSharif/status/1715639519104688361?s=20
