غزہ:اسپتال پر اسرائیل کی بمباری، 500 فلسطینی شہید، مختلف ممالک میں مظاہرے

اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

شہیدوں میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے

اسپتال پر حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے  تین روزہ سوگ اور پرچم بھی سرنگوں رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

غزہ کے اسپتال پر حملے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

People take part in a protest outside the Israeli Consulate to show solidarity with Palestinians, in Istanbul early on October 18, 2023. – Health officials in Gaza on October 17 said at least 200 people were killed in an air strike on a hospital compound which sheltered the wounded and displaced from Israeli bombing, prompting condemnation and fury in the Middle East and beyond. (Photo by UMIT TURHAN COSKUN / AFP)

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا اور سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی

تہران میں بھی سیکڑوں مظاہرین نے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

 ترکیے میں مظاہرین نے نیٹو کے فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

بیروت میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باہر آگ لگادی  اور اقوام متحدہ کی عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں