
گورنر ہاؤس پشاور میں تاجروں اور میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈالر کے نیچے آنے سے 4 ہزار ارب روپےکا قرضہ کم ہوگیا۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام جلد پیٹرول کی نئی قیمت میں بھی رکارڈ کمی آئے گی۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی والے ہمارے بچے مار رہے ہیں، ریاست پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک سو سال تک لڑے گی۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی غیرقانونی طورپر مقیم لوگوں کو واپس بھیجنے کی ہے، افغان مہاجرین کو بدلہ لینےکی کفیت میں نہیں بھیج رہے۔
