
کراچی: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نگران صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر نے شرکت کی
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ اسپیشل برانچ غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کیلئے کام کررہی ہے اور غیرقانونی مہاجرین کی مقامی وکاروباری مراکز کی نشاندہی کی جارہی ہے
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مہاجرین کی واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔
دوراں اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کمشنر سے 2023 کے غیر ملکیوں کی مردم شماری کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کومبنگ آپریشن کیلئے اقدامات کریں، جبکہ پراسیکیوٹر جنرل کو بھی غیرقانونی مہاجرین کے کیسز نمٹانے کی ہدایت کی۔
ترجمان کے مطابق دوران اجلاس موٹرسائیکلوں اور کاروں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزارت صنعت و تجارت صوبے میں موٹر سائیکلوں اورکاروں میں ٹریکر لگانے کو لازمی قرار دے۔
