
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے سیز فائز کے اقدامات کے لیے بھرپور کوششوں کا مطالبہ کرتا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، حریت جماعتوں پر بھارتی حکومت پابندیاں عائد کر رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، معصوم بچے اور خواتین بھی شہید ہوئیں، فلسطینوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک برت رہا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے زمین تنگ کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے
