
سونے کی کمیٹی نکلنے پر سونا فراہم نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نےکی۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 10 گرام سونے کی کمیٹی نکلنے پر سونا ادا نہیں کیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ گرفتار سنار نے کتنا سونا کمیٹی کے ذریعے دینا تھا؟
مدعی نے بتایا کہ کہ کمیٹی سے نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کمیٹی گرفتار ملزم نے بنائی اور تفتیش اہلخانہ سے ہوئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا اس کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی، ادارے کی عزت ہونی چاہیے۔
سپریم کورٹ نے کمیٹی میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا
