
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیا۔
ٹنڈوالہیار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری نے ملک بھر میں بہت کام کیے ہیں، ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات ہونےوالےہیں کارکن تیاری کریں، ہم شہید بھٹو کے سپاہی ہیں، الیکشن میں مخالفوں کو بدترین شکست دیں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ دھرتی اپنی دھرتی ہے اور اس دھرتی پر رہنے والوں کی خدمت کر کے فخر محسوس ہوتا ہے۔
