ایپکس کمیٹی بلوچستان کا اجلاس: امن و امان کا جائزہ لیا گیا

کوئٹہ: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نگران وزیر انوارالحق کاکڑ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کیا

وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر بلوچستان کور نے کیا، وزیراعظم اور آرمی چیف نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متحد ہیں۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے فوج، قانون نافذ کرنے والوں اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

آرمی چیف نے کہا کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے پوری قوت کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گی جس سے وسائل کی لوٹ مار اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی واپسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کونسل کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں