
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کردی
حماس کے حملے میں 22 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حماس کی القسام بریگیڈ نے اسرائیلی علاقوں میں ڈھائی ہزار سے زائد راکٹ داغے اور پیدل مزاحمت کار سرحد عبور کر کے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہو گئے۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے کہا ہے کہ حماس کے اچانک حملوں سے متعدد اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور لاتعداد یرغمال بنائے گئے ہیں۔
حماس نے اپنی کارروائی کو’آپریشن الاقصی فلڈ‘ کا نام دیا ہے
دوسری جانب حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کر دی ہے، غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت پر فضائی حملہ کر کے تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل کی جوابی کارروائی میں 20 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
