نواز شریف ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے آرہے ہیں: شہباز شریف

نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کوختم کیا، پی ٹی آئی نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کیا، اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،

شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو اقتدار سے علیحدہ نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو خوشحالی سے دور کرکے ترقی کے سفر سے محروم کیا گیا، نواز شریف کے دور میں پاکستان میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی،

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک سازش کے تحت جعلی مقدمے میں سزا دی گئی، مجھ پر،میرے خاندان پر اور میری پارٹی پر الزامات لگائے گئے، ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا۔ سعودی عرب ، قطر ، چین کے ساتھ تعلقات خراب کر دیے گئے ، مجھ پرالزامات میں سچائی ہوتی تو میں جیل میں ہوتا۔

میاں محمد نواز شریف انتقام لینے کے لیے نہیں بلکہ ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے پاکستان آرہے ہیں،وہ 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑ دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کوختم کیا، پی ٹی آئی نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں