
عالمی بینک نے پاکستان کو 50 ہزار روپے اور اس سےکم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگانے کا مشورہ دے دیا۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے عالمی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ان شعبوں پر خرچ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں، ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیکر وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طےکیا جائے۔ زرعی شعبے میں ساڑھے 12 ایکڑز زمینوں کے مالکان پر ٹیکس لگایا جائے۔
