
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، صوبائی وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، قانو ن نافذکرنے والے سول اور عسکری اداروں کےسربراہان شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک کی داخلی سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا اور عزم کا اظہار اور عوام کی توقعات کے مطابق آئین اورقانون کی عملداری کویقینی بنایا جائے گا۔
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا اور غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکی افراد کی پراپرٹی اور تجارت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارڈر سے نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر دی جائے گی۔
