
راولپنڈی: شیخ رشید لاپتہ کیس میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو ایک ہفتے میں برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید لاپتہ کیس کی سماعت ہوئی۔
دوراں سماعت جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی او صاحب آخری وارننگ ہے، شیخ رشید برآمد نہیں ہوئے تو تمام افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔
عدالت نے درخواست گزار اور ان کے وکلا سے شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق بیان حلفی بھی طلب کرلیے۔
