
نگران وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے پی آئی اے، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری اور پاکستان اسٹیل کی بحالی کا پلان تیار کرلیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہیں۔
