رانیوپور: فاطمہ قتل کیس کی اہم ملزمہ حنا شاہ نے گرفتاری دے دی

خیرپور: ایس ایس پی خیروپور روحل خان کھوسو نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے پریشر کے بعد ملزمہ حنا شاہ نے خود تھانہ آکر گرفتاری دی ہے

ایس ایس پی کے مطابق ملزمہ حنا شاہ کو کل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ملزمہ حنا شاہ کیس کے مرکزی ملزم پیر اسد شاہ کی اہلیہ اور فیاض شاہ بیٹی ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمہ حنا شاہ نے گزشتہ ماہ سندھ ہائیکوٹ سکھر بئنچ سے سات دن حفاظتی ضمانت کے بعد دوبارہ پیش نہ ہونے پر پولیس نے انہیں مفرور قرار دیا تھا۔

معصوم فاطمہ کے قتل کیس میں ملزم اسد شاہ، امتیاز میراثی اور فیاض شاہ پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔

https:/hot-news/5155/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں